فالج کے حملے نے اس شخص کو 50 گھنٹے تک کرسی پر منجمد کردیا!

بیجنگ: چین میں ایک انٹرنیٹ کیفے میں کمپیوٹر استعمال کرنے والے شخص فالج کے حملے کا شکار ہو کر بغیر ہلے جلے مسلسل 50 گھنٹے تک کرسی پر بیٹھا رہا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، 42 سالہ شین ژین کو فالج کے دورے کے سبب اسپتال لایا گیا۔ فالج کے باعث مریض کا جسم مکمل طور پر مفلوج ہوگیا تھا اور صرف دل کی دھڑکن جاری تھیں۔

مریض کو اسپتال لانے والوں نے بتایا کہ یہ شخص ایک انٹرنیٹ کیفے میں مسلسل 50 گھنٹے کرسی پر بیٹھا رہا اور اس دوران ایک بار بھی وہ کسی کام کےلیے نہیں اُٹھا جس پر عملے نے شک کی بنیاد پر دیکھا تو وہ بے سدھ تھا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض کے دماغ کے اہم حصوں میں خون کی کلاٹنگ ہے جس کی وجہ سے اس کا جسم کام نہیں کررہا ہے۔

تاہم اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا کہ مذکورہ شخص انٹرنیٹ کیفے میں داخل ہونے کے کتنی دیر بعد فالج کا شکار ہوا تاہم پولیس کو فراہم کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ وہ کرسی پر بیٹھنے کے بعد سے اگلے 50 گھنٹے تک کرسی نہیں اُٹھا یہاں تک کہ عملہ متوجہ ہوا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

The post فالج کے حملے نے اس شخص کو 50 گھنٹے تک کرسی پر منجمد کردیا! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Pc5aZ5
via IFTTT

منجانب:ملک محمد مسعود

یہاں پر آپنے بارے میں کچھ بھی

  1. اگلی پوسٹ
  2. پچھلی پوسٹ
    سائٹ کے تبصرے
    فیس بک کے تبصرے
جارى التحميل ...

ہمارے وفادار پیروکاروں میں شامل ہوں۔

بلاگ کے اعدادوشمار

ہمارے بہترین موضوعات میں سے

  • پیارے کپتان! قول و فعل میں تضاد کیوں؟

  • ہمیں فیس بک پر فالو کریں

    سائٹس حمایت کے مستحق ہیں

    شہر کا اختتام

    عمرو خالد